گیس چوری، 15 صنعتی یونٹس کے کنکشن منقطع، ایک کو 30 کروڑ جرمانہ: حماد اظہر

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ 15 بڑے صنعتی یونٹس غیرقانونی گیس کمپریسر استعمال کرتے پکڑے گئے۔ سوئی سدرن نے یہ 15 صنعتی یونٹس پکڑے ہیں یہ گیس کی چوری ہے۔ ایسے یونٹس صنعتی اور گھریلو صارفین کو بھی گیس سے محروم کر رہے ہیں۔ ایک صنعتی یونٹ کو 30 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ گیس کمپریسر کے خلاف دوسرے علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ سوئی سدرن نے کمپریسر لگا کر گیس کھینچنے والی صنعتوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 15 فیکٹریوں کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔

ای پیپر دی نیشن