گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پولیس کی افسران کی قابلیت پر سوالیہ نشان اٹھ گیا، تحریری ٹیسٹ میں 22ایس ایچ اوز میں سے 8جبکہ 4ایس ڈی پی اوز میں سے ایک پاس ہو سکے افسران اپنے ماتحت کی قابلیت دیکھ کر حیران ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد اور ایس ایس پی آپریشن آصف امین اعوان کی جانب سے پولیس افسران کے تحریری امتحان لینے کیلئے پیپر تیار کیا گیا جس میں ضلع کے 30ایس ایچ اوز میں سے 22اور 10ایس ڈی پی اوز میں سے 4نے امتحان میں حصہ لیا جبکہ 6ایس ڈی پی اوز اور 8ایس ایچ اوز نے بہانا بنا کر امتحان میں حصہ نہیںلیا۔
گوجرانوالہ: تحریری ٹیسٹ میں 22ایس ایچ اوز میں 8، 4ایس ڈی پی اوز میں سے ایک پاس
Feb 04, 2022