اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے علاقائی، جغرافیائی، سیاسی، معاشی اور ماحولیاتی محرکات کو مدنظر رکھتے ہوئے پانی سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مئوثر اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے واٹر ڈپلومیسی کے بارے میں ورکنگ گروپ کے پہلے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان شدید آبی قلت کے شکار ملکوں میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ملک ہونے کے ناطے پانی کے وسائل کی دستیابی زرعی معیشت کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ علاوہ ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت وزارت خارجہ میں اہم اجلاس ہوا ہے۔ جس میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ گیا گیا۔