حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک، تقریب اٹک میں ہوئی

لاہور+ اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+خبرنگار) امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب آبائی گائوں نکا کلاں اٹک میں ہوئی، نکاح سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا، حق مہر کی رقم گیارہ ہزار روپے مقرر کی گئی۔ حافظ سعد حسین رضوی نے شادی کے موقع پر سفید سوٹ اور کوٹ، سر پر برائون رنگ کا امامہ باندھ رکھا تھا، نکاح کی تقریب کے دوران حافظ سعد حسین رضوی آبدیدہ ہوگئے، شادی کی تقریب مختصر تھی اور نکاح کے ساتھ ہی رخصتی بھی ہو گئی، شادی کی تقریب میں خاندان، قریبی رشتہ داروں اور تحریک لبیک کی مجلس شوریٰ کے اراکین و کارکنان نے شرکت کی، دلہن کا تعلق ضلع اٹک کے نواحی گائوں نکا کلاں سے ہے۔ ترجمان تحریک لبیک صدام بخاری کے مطابق ولیمے کی تقریب6 فروری بروز اتوار لاہور سبزہ زار سٹیڈیم میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...