ملک میں ختم ہوجانیوالی دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی: نفیسہ شاہ 

 اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی کی سینئررہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے کیمپس پرحملہ کی شدید مذمت کی ہے ، بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجگور اور نوشکی میں دو الگ مقامات پر دہشت گردوں کے سیکورٹی فورسز کے کیمپس پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کی فائرنگ میں ایک سپاہی کی شہادت انتہائی قابل افسوس ہے، دہشتگردوں کی پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں،سکیورٹی فورسزی نے بروقت کارروائی کر کے 4 دہشت گرد ہلاک بھی کردیئے، ملک میں ختم ہوجانیوالے دہشتگردی ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہے، وفاقی دارلحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات پیش آ چکے ہیں، ملک میں ایک بار پھر سکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے نشانے پر ہے جو انتہائی تشویشناک اور افسوسناک بات ہے،ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات پریشان کن ہیں، حکومت دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن