اسلام آباد(نا مہ نگار) انٹربورڈز چیئرمینز کمیٹی(آئی بی سی سی) نے اپنی سالانہ رپورٹ جاری کر دی ہے ،سیکرٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے کہا ہے کہ ایک سال میں3لاکھ سے زائداسناد کی تصدیق کی گئی جبکہ48ہزارایکولینس کی درخواستوں اور 3ہزار سے زائداسناد کی تصدیق کی گئی ،ہر مضمون سے متعلق امتحانی سوالات پر مشتمل ایک بنک کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے، طلبا کی سہولت کیلئے کسی بھی مضمون میں بہتری کیلئے مدت دو سال کی بجائے چار سال تک بڑھا دی گئی ہے نے بحیثیت سیکرٹری ادارے کی پہلی سالانہ رپورٹ متعارف کرواتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ آئی بی سی سی وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت وفاقی وزیر جناب شفقت محمود کی سرپرستی میں ایک حقیقی خدمت پر مبنی ادارے کے طور پر ابھرا ہے اور یہ رپورٹ انہی خدمات اورتکمیل شدہ اہداف کا احاطہ کرتی ہے۔ آئی بی سی سی تمام ملکی امتحانی بورڈز کے سربراہان کیلئے ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیم سے متعلق تمام معاملات پر بحث اور مشاورت کیلئے ایک فور م کے طور پر کام کرتاہے اور متعلقہ حکومتوں کو ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی معاملات سے متعلق مناسب سفارشات پیش کرتا ہے۔