اسلام آ باد (نمائندہ نوائے وقت ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ کھیلوں پرکئی کئی سالوں سے لوگ قابض ہیں، متوازی فیڈریشن کی بات نہیں کرتے، کھیل صوبوں کو اٹھارہویں ترمیم کے تحت منتقل کر دیئے گیے ہیں، پہلے کھیلوں کے حوالے سے پالیسی دیں گے کھیلوں میں گندی سیاست ہو رہی ہے، آج اعلان کر رہے ہیں فٹبال کا تنازعہ ختم ہو گیا ہے، سب اپنے اداروں میں آزاد ہیں لیکن ذمہ داری حکومت پر ڈال دی گئی ہے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اسپورٹس پیچھے رہ گئی اب پالیسی بنا رہے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے بھی کہا کہ میرٹ پر فیصلہ کریں، نارملائزشن کمیٹی اور فیفا کا بھی اس حوالے سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
کھیلوں کے شعبے میںپرکئی کئی سال سے لوگ قابض ہیں، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا
Feb 04, 2022