ٹینڈر ایوارڈ نہ کرنے پر سی ای او ہیلتھ لودھراں کیخلاف کیس پیپرا کو ریفر

ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے مقامی فرم کو اہلیت کے باوجود ٹینڈر ایوارڈ نہ کرنے   والے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لودھراں کے خلاف آئینی درخواست پر منیجنگ ڈائریکٹر پیپرا لاہور کو پیٹشنر کو سماعت کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں پیٹشنر اے ایس کے انٹرپرائزز (محمد شاکر خالد) نے کونسل نوید شریف چوہدری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ سال 2021-22 کے لیے لوکل پرچیز کا ٹینڈر بھرا۔ اس پر پیٹشنر کی فرم نے 78.57 فیصد نمبر حاصل کیے۔ بعد ازاں غیر قانونی طور پر پیٹشنر کا نام نکال دیا گیا اور منظور نظر لوگوں کا نام شامل کردیا گیا، اس طرح حکام نے ایک غیر قانونی نوٹیفیکیشن جاری کردیا اور 50 نمبر حاصل کرنے والوں کو ٹینڈر جاری کردیا گیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن