مولانا محمد قاسم قاسمی سپردخاک، نمازہ جنازہ میں معروف شخصیات کی شرکت

ڈونگہ بونگہ (نامہ نگار) مدرسہ قاسم العلوم فقیروالی کے مہتمم و جے یو آئی کے ضلعی راہنما و امام ابو حنیفہ اکیڈمی کے بانی مولانا محمد قاسم قاسمی نوے سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ نماز جنازہ میں بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد ، مولانا میاں معین الدین وٹو سابق امیدوار قومی اسمبلی، مولانا جلیل احمد اخون، ماہر قانون ڈسٹرکٹ بار کے رکن میاں محمد احمد اظہر ایڈووکیٹ، سابق وائس چیئرمین یونین کونسل گنگا سنگھ ، وکلائ، علمائ، معززین، کاروباری ، صحافتی حلقوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ مرحوم مولانا محمد قاسم قاسمی کو مدرسہ قاسم العلوم فقیروالی میں آہوں و سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن