لاہور(آئی این پی)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں۔ نیا پاکستان قومی صحت کارڈ جاری کرنے کیلئے پنجاب کے تمام انتظامی سیکرٹریز کو مراسلہ جاری کردیا گیا ۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر پنجاب نے قومی صحت کارڈز جاری کرنے کے سلسلہ میں تمام محکموں کے سرکاری ملازمین کے نام اور شناختی کارڈ نمبرز کی تفصیلات مانگ لیں،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ سرکاری ملازمین میں شادی شدہ افراد، بیوہ یا مطلقہ خواتین شامل ہیں،ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ہدایت کی کہ ملازمین کے نام کے سپیلنگ اور شناختی کارڈ نمبرزکا صحیح اندراج ہو تاکہ کارڈ کی پرنٹنگ میں غلطی کا احتمال نہ ہو۔