لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج شبریز اختر راجہ نے ڈیفنس مائرہ قتل کیس میں عدم پیشی پر سرکاری گواہان کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔ آئندہ سماعت 10 فروری کو ہوگی۔ گواہان نذیر، طارق، شفیق اور ذوالفقار سمیت پانچ گواہان کے بیانات قلمبند کر لیے گئے۔ پراسکیوشن نے مائرہ کے قتل کیس کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔ ملزمان نے مائرہ کو ڈیفنس میں 3 مئی کو قتل کر دیا گیا۔
مائرہ قتل کیس
مائرہ قتل کیس: عدم پیشی پر سرکاری گواہوں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
Feb 04, 2022