نئے تعینات ایس ایس پیزکادورہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی 

Feb 04, 2022

لاہور(نامہ نگار)پنجاب میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پیزنے گزشتہ روزپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔پنجاب پولیس کے 14 افسران کوپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی ورکنگ بارے بریفنگ دی گئی۔ نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پیز کو اتھارٹی کے جیوگرافک انفارمیشن سسٹم، فیشل ریکگنائزیشن سسٹم کی ورکنگ اورٹریفک مینجمنٹ سسٹم، ایل ٹی ای ایڈوانس ٹیکنالوجی، ای چالان سسٹم بارے بتایا گیا۔ پولیس افسران کو میڈیا مینجمنٹ، 15ایمرجنسی ہیلپ لائن اورپولیس ڈسپچ سسٹم بارے بریفنگ دی گئی۔ پولیس افسران کو آڈیو،ویڈیو شواہد کے حصول اور تفتیش کو موثر بنانے بارے بھی بتایا گیا۔اس موقع پر نئے تعینات ہونے والے پولیس افسران کا کہناتھا کہ سیف سٹی کیمروں کی بدولت ہی لاہور میں جرائم میں کمی واقع ہوئی ہے۔ بعداز اں وفد کو پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

مزیدخبریں