پاکستان سٹریٹجک پارٹنر امریکہ یا چین میں سے ایک کا انتخاب ضروری نہیں امریکی محکمہ خارجہ

نیو یارک + واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ شنہوا) امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنرہے اور اس سے تعلقات کواہمیت دیتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان ہمارا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔ دونوں ممالک کے کئی شعبوں پر محیط ہیں۔ میڈیا بریفنگ کے دوران پاکستان اورچین کے حوالے سے سوال کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کسی ملک کے لئے ضروری نہیں کہ وہ تعلقات رکھنے کے لئے امریکہ یا چین میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے۔ چین کے قریبی تعلقات کے بارے میں ان دونوں ممالک کوہی بات کرنا چاہیے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات رکھنا کسی بھی ملک کے لئے زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں۔ دنیا کے ہر ملک کے آپس میں تعلقات کے کچھ فائدے اورکچھ نقصانات ہوتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دفاع مضبوط بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ دونوں ممالک کے ساتھ سکیورٹی تعاون ہے اور ملکر کام کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کا آمدہ اولمپکس سرمائی کھیل بیجنگ 2022ء دیکھنے کا ارادہ ہے۔ ہم اس کے اور مقابلہ میں حصہ لینے والے اپنے امریکی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے منتظرہیں۔
امریکی ترجمان 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...