گجرات ( نامہ نگار) کرونا ویکسی نیشن کے لیے جا ری ریڈ مہم کو مزید مو ثر بنانے کے لیے دیہا ت میں نمبر داروں کو بھی ذمہ داریاں دی جا ئیں گی، افغان مہا جرین کی بستیوں، بھکا ریوں کو بھی ویکسین لگا نے کا آغا ز کر دیا گیا ہے،مہم کے پہلے 2 ایام میں ناقص کا ر کردگی پر 8 یو سی ایم اوز سے جو اب طلب کر لیا گیا ہے۔ یہ تفصیلات ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی زیر صدارت اجلاس میں بتا ئی گئیں، اے ڈی سی (جی) افضل حیا ت تارڑ،اے سی گجرات فیصل عباس مانگٹ بھی موجودتھے جبکہ ڈی ایچ او ڈاکٹر ذاکر علی رانا نے بریفنگ دی۔اجلاس میں بتایا گیاکہ مہم کے دوسرے دن 8 ہزار افراد کو پہلی ڈوز جبکہ 8657 افرادکو دوسری ڈوز لگائی گئی ہے، ضلع میں اس وقت کورونا کے166 ایکٹیو کیسز ہیں ان میں سے آٹھ عزیز بھٹی شہید ہسپتال زیر علاج ہیں۔