مقامی صنعتکاروں کو آسان قرضے جات فراہم کئے جائیں: محمد خالد مغل  

Feb 04, 2022

وزیرآباد(نا مہ نگار) چیئرمین کٹلری ایسوسی ایشن محمد خالد مغل نے کہا کہ کٹلری کلسٹر وزیر آباد میں ڈویلپمنٹ کے لیے پنجا ب حکومت ایک مؤثر تشخیصی رپورٹ تیار کروائے جو کہ اس سیکٹر کی ترقی کے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے مستقبل میں معاون ثابت ہو اور کٹلری کلسٹر وزیر آباد میں چھوٹے مقامی صنعتکاروں کو 10 لاکھ روپے تک آسان قرضہ جات فراہم کیے جائیں اور ہینڈی کرافٹ شاپ لاہور میں ہمارے مقامی صنعتکاروں کو مستقل ڈسپلے بنا کر دیا جائے۔ پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد کے ممبران میں سینئر وائس چیئرمین راحت نذر ایگزیکٹو باڈی ممبر مرزا امان اللہ سینئر وائس چیئرمین مہر شکیل اعظم بھی شامل تھے اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ پنجاب میاں خالد رحمن ریجنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ زاہد صفدر ملک اور مینجر کلسٹر پروگرام پنجاب ڈاکٹر عندیلہ سحر فاطمہ نے بھی پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن وزیر آباد میں اس کے ممبران کی ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے ان کی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں مکمل سپورٹ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مزیدخبریں