لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈر 19کرکٹ ورؒلڈ کپ کی پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کوشکست دیدی ۔ پاکستان ٹیم جونیئر حسیب اللہ خان اور کپتان قاسم اکرم کی سنچریوں کی بدولت 3وکٹوں پر 365رنز بنائے ۔ محمد شہزاد 73‘حسیب اللہ خان 136اور عرفان خان دو رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ کپتان قاسم اکرم 80گیندوں پر 135رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔متھیسا پتھیرانا نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ جواب میں سری لنکن انڈر 19ٹیم نے 29اوورز میں8وکٹوں پر 105رنز بنالئے تھے ۔ کپتان قاسم اکرم نے پانچ اور اویس علی اور عباس علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کرلی تھی ۔ دونوں بائولر ز نے ابتدائی 20اوورز کرائے ۔