شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ نااہل وفاقی حکومت نے عوام کے کندھوں پرمہنگائی کاشدید بوجھ ڈال دیا ہے جو ناقابل برداشت ہے حکومت عوام کی قوت برداشت کا امتحان نہ لے نااہل حکمرانوں کا مشن ملک و قوم کی خدمت نہیں جعلی مینڈیٹ کے سہارے ملنے والے اقتدار کا تحفظ اور ایک دوسرے کو کرپشن کے مقدمات سے بچانا ہے عوام ن لیگ کے دور اقتدار کو یاد کررہے ہیں اور نواز شریف کے موقف پر بھرپور اعتماد کا اظہار کررہے ہیں، اپنے ایک بیان میں عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے کرپٹ رہنمائوں کو تحفظ دینے کی ہر حکومتی کوشش نواز لیگ نے بے نقاب کی ہے اور آئندہ بھی عوام کو حقائق سے آگاہ رکھنے میںکوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، گزشتہ تین سالوں میں حکمرانوں نے عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں کیا۔ موجودہ حکمران دوبارہ برسر اقتدار آنے کے خواب دیکھنا بند کردیں۔