لاہور(سپورٹس رپورٹر ) کرکٹ آسٹریلیا کو یقین ہے کہ آسٹریلین ٹیم کا تقریبا فل سکواڈ پاکستان کا دورہ کریگا اور توقع ہے کہ آج 24 سال میں ملک میں اپنے پہلے دورے کی منظوری دیگا۔ ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز نے تصدیق کی کہ زیادہ تر کھلاڑی جانے کیلئے رضامند ہیں ۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ شاید بعض کھلاڑی اس دورے کیلئے راضی نہ ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ تقریبا فل سکواڈ کو پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے رضامند کرلیں گے، ابھی تھوڑا سا کام کرنا باقی ہے، ہمیں بہت ساری معلومات ملی ہیں اور یہ بہت اچھا رہا ہے، تمام پری ٹور سکیورٹی اور بائیو سکیورٹی کا کام ہو چکا ہے اور یہ شاندار رہا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا اجلاس آج دورہ پاکستان کی منظوری کا امکان
Feb 04, 2022