لاہور(سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل کے چوتھے میچ کیلئے کراچی کنگز کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، غیر ملکی کرکٹرز نے بھی بھرپور ٹریننگ سیشن کیا ہے۔ کراچی کنگز آج اپنا چوتھا میچ پشاور زلمی کیخلاف کھیلے گی۔میچ شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، اہم ترین میچ سے قبل کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھرپورٹریننگ سیشن کیا۔حال ہی میں ٹیم کو جوائن کرنے والے انگلینڈ کے جارڈن تھامسن نے جم کر پریکٹس کی، اس کے علاوہ ٹام لیمن بائی، کاک بین بھی ٹریننگ میں مصروف نظر آئے۔پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے سابق کپتان عماد وسیم نے کہا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 3 میچز ضرور ہاری ہے مگر ٹورنامنٹ ختم نہیں ہوا، ٹیم پاکستان سپر لیگ سیون میں ضرور کم بیک کریگی۔میدان میں جیت کیلئے اتریں گے۔ پی ایس ایل ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ کی بہتری میں اہم کردار ادا کررہا ہے، یہ پاکستان کا نمبر ون برانڈ بن چکا ہے اور پوری دنیا میں اس کے مداح موجود ہیں، اس میں کھیلنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ نوجوان کرکٹرز کیلئے ٹاپ سٹارز کیساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا کافی اہم ہوتا ہے، پی ایس ایل میں نوجوان کرکٹرز ، ٹاپ پلیئرز سے ڈریسنگ روم کے آداب اور ورک ایتھکس سیکھتے ہیں‘یہ بھی سیکھتے ہیں۔جیسا آغاز چاہتے تھے وہ نہیں ملا لیکن اب جو ہوا اس پر کچھ نہیں کرسکتے،کھلاڑی مایوس ضرور ہیں لیکن ٹیم کا ماحول اچھا ہے، ابھی 7 میچز باقی ہیں، ضروری ہے کہ سب ایک دوسرے کو بیک کریں اور اگلے میچز میں اپنا بہتر سے بہتر دینے کی کوشش کریں۔
کراچی کنگز، پشا ور زلمی آج مد مقا بل ، ٹیم کم بیک کرے گی: عماد وسیم
Feb 04, 2022