زرداری اور بلاول آج لاہور پہنچیں گے، لانگ مارچ پر مشاورت ہوگی

لاہور+اسلام آباد (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف زرداری اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج (جمعہ) لاہور پہنچیں گے۔ آصف علی زرداری اور  بلاول بھٹو زرداری جمعہ کے روز لانگ مارچ کے حوالے سے پی پی پی لاہور تنظیم کے عہدیداران سے ملاقاتیں کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے چھ فروری کو بلوچستان میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں بلوچستان سے اہم سیاسی شخصیات کی پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت ہوگی، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری جنوبی پنجاب میں لانگ مارچ کی موبلائزیشن کے حوالے سے ملتان میں چند روز کا قیام کریں گے۔ ادھربلاول بھٹو کی زیرصدارت 27 فروری کے لانگ مارچ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
زرداری، بلاول

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...