حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے:مرکزی انجمن تاجران

 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مرکزی انجمن تاجران کے رہنماؤں نے حکومتی غیر موثر معاشی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے کہا کہ نالائق حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام کو معاشی بدحالی کی صورت میں بھگتنا پڑرہا ہے، و زیراعظم کو عوامی مشکلات کا ادراک ہے تو عوام کو مشکلات سے نکالنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں، تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے حکمران فی الفور اقتدار سے الگ ہو جائیں ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی انجمن تاجران کے صدر میاں ذیشان پرویز شانی، جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال، حاجی اکبر علی چوہان، شیخ عظیم جاوید، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی اکرم سرہندی، یعقوب بگا شیخ، میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، سیٹھ عبدالسلام، سعید اکبر بیگ، میاں امجد ہیرو، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، شہباز احمد چھینہ، میاں اعظم، شاہد اسلم جالندھری، جاوید اقبال گل، رفیق بھٹی، محمد احمد، خالد محمود مغل و دیگر نے کہا کہ نااہل وفاقی حکومت نے عوام کے کندھوں پرمہنگائی کامزید بوجھ ڈال دیاجو ناقابل برداشت ہے۔

ای پیپر دی نیشن