علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے، کراچی میں سپردخاک

کراچی+ اسلام آباد(آئی این پی+ خبرنگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) وفاقی وزیر بحری امور و رہنما تحریک انصاف علی زیدی کے والد سید سجاد زیدی انتقال کر گئے۔وفاقی وزیر علی زیدی نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں والد کے انتقال کی خبر شیئر کی، سید سجاد زیدی کووادی حسین قبرستان سپرہائی وے میں سپرد خاک کردیا گیا۔  ادھر پالیمنٹرین، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری، وزیر قانون فروغ نسیم، اعظم خان سواتی، شیریں مزاری، آغاعلی محمد، مراد سعید، امین الحق نے سید سجاد حیدر زیدی کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انتقال

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...