ثقافت کے فروغ کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا:کامران لاشاری

Feb 04, 2022

شیخوپورہ( نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ڈائریکٹر جنرل والڈسٹی لاہور کامران لاشاری نے کہا ہے کہ ثقافت کے رنگوں کو سدا سلامت رکھنے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، اگر حکومت نے پاکستانی قوم کا معیار زندگی بلند کرنا ہے تو انکو ثقافت کے فروغ کیلئے سہولیات فراہم کرنا ہونگی، جہاں روز گار کے مواقع پیدا ہونگے وہاں جرائم کی شرح اپنے آپ نیچے چلی جاتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک نشست میں صنعتکاروں اور دیگر احباب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر منظورالحق ملک، صدر چیمبر ثناء اللہ سلمان، امجد نذیر بٹ، طارق مغل، قاسم شعیب، حماس امجد بٹ، محمد زبیر، طارق محمود،مبشر حسن بٹ، رانا عثمان،چوہدری الیاس گجر، میاں شہباز،احمد ایڈووکیٹ، معیظم منظور ملک، مسز خالدہ پروین، نگہت طارق، طاہرہ سرا، اور دیگر موجود تھے، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کا علاقہ بہت زرخیز ہے یہاں پر ترقی کی بہت راہیں نظر آئی ہیں۔ تقریب میں منظور الحق ملک نے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں تمام ملٹی اور مقامی فیکٹریوں کے ہیڈ آفسز لاہور سے یہاں منتقل ہوجائیں، لاہور کی بجائے شیخوپورہ کے علاقہ ہرن مینار کے قریب، انٹرنیشنل معیار کے ہوٹل، انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم تعمیر کیا جائے تو گورونانک، وارث شاہ، ہرن مینار اور مریم آباد انٹرنیشنل سطح پر پہچانے جائیں گے، شیخوپورہ کا نام بھی روشن ہوگا۔

مزیدخبریں