نصیرآباد (نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی نے پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر ڈے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5فروری کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لہڑی ہاوس ڈیرہ مراد جمالی سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شرکت کرکے اپنے کشمیری بھائیوں بہنوں۔بزرگوں سے اظہار یکجہتی کریں گے پوری قوم متحد ہوکر کشمیریوں کو بھارتی دراندازی کے خلاف سات عشروں سے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جاری ان کی جد وجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔ کیونکہ پاکستانی قوم کشمیر کو پاکستان کی شہہ رگ سمجھتی ہے اور یہ اس کی بقاء کی ضامن ہے۔ کشمیر کی مکمل آزادی و خود مختاری تک جدو جہد آزادی کی شمع جلتی رہے گی۔ آزادی کے اس دن میں پاکستان کا ہر فرد اپنے حصے کا تیل ڈالتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ جب تک کشمیر کو بھارت کی شر انگیزیوں، فتنہ پرور یوں اور کشمیریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے ظلم و ستم سے نجات نہیں دلائی جاتی۔