لسبیلہ ( نامہ نگار)انسانی وسائل کی ترقی کو جدید دنیا میں انتہائی اہمیت دی جارہی ہے موجودہ حکومت نوجوان نسل خاص طور سے بچوں کی صحت مند نشونما پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار بگٹی نے بلوچستان ڈی ورمنگ قومی پروگرام کے تحت عوامی سطح پر پہلی ڈی ورمنگ مہم کی سرکٹ ہاؤس میں منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاافتتاحی تقریب میں پروگرام ڈائریکٹر قدیر بیگ اور ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فرحان سلیمان رونجھا ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر میل انور جمالی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر رفیق بلوچ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افسریوسف بلوچ سمیت دینی مدارس کے نمائندگان سول سوسائٹی ممبران نے تقریب میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارت منصوبہ بندی وترقیات کی جانب سے منصوبے پر محکمہ صحت تعلیم اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے عملدرآمد جاری ہے ایک کروڑ ڈالر کی لاگت سے پاکستان میں ڈیورمنگ کا قومی پروگرام 45 اضلاع میں شروع کیا گیا ہے۔