ضابطہ اخلاق: علی امین گنڈا پور کی ضلع بدری‘ احمد کنڈی کی گرفتاری کا حکم 

Feb 04, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) الیکشن کمشن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو ضلع  بدرکرنے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پی کے کو احکامات پر عملدرآمد کا نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ علی امین گنڈا پور اپنے بھائی کیلئے سٹی میئر کے الیکشن کی مہم چلا رہے تھے۔ الیکشن کمشن نے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی کی گرفتاری کا نوٹس بھی جاری کیا ہے اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی محمد یعقوب شیخ پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔ 
ضابطہ اخلاق

مزیدخبریں