نصیر آباد (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنرنصیر آباد اظہر شہزاد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی صاحبہ اورتحصیلدارڈیرہ مراد جمالی کامران رئیسانی کی نگرانی میں سفید پلاٹ پرقبضہ کی کوشش کو ناکام بنادی گئی نزد امام بارگاہ کے قریب قبضہ مافیا کی جانب سے سفید پلاٹ پرچار دیواری تعمیرکی جا رہی تھی تاہم اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی ،تحصیلدارڈیرہ مراد جمالی کامران رئیسانی نے میونسپل کمیٹی کے ٹریکٹرز کے ذریعے تعمیر کی جانے والی چار دیواری کی بلڈوز کرکے مسمارکردیا گیااس موقع پراسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ مراد جمالی حدیبیہ جمالی نے کہا کہ ڈیرہ مرادجمالی شہرمیں غیرقانونی تعمیرات اور سرکاری ارضیات پرقبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا البتہ بوسیدہ،اورمرمت کرنے والے رہائشی مکانات کی تعمیرات ومرمت کے لیے قانون تقاضوں کو پورا کرنے کی صورت میں اجازت نامہ دیا جارہا ہے سول ایڈمنسٹریشن کا مقصد عوام کے جائز مسائل کو حل کرنا ہے جس کے لیے تمام تر مثبت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
سرکاری ارضیات پرقبضہ کی کوشش ناکام بنا دی ہے: حدیبیہ جمالی
Feb 04, 2022