پی پی کونصیر آباد جلسے کی اجازت نہ ملنا قابل مذمت:محمدصادق

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی سینٹر ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہاکہ سابق صدر آصف علی زرداری کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت نامہ نہ دینے اور پولیس کو سیکورٹی دینے کیلئے خط نہ لکھنا انتظامیہ سیاسی فریق بن رہی ہے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کے دفتر کو پیپلز پارٹی کے خلاف استعمال کرنا قابل مذمت ہے پیپلز پارٹی کے قائد آصف علی زرداری کی سیکورٹی کارکن جان پر کھیل کریں گے چھ فروری کے جلسے نے سیاسی مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں۔ آصف علی زرداری کی آمد کرپشن لوٹ مار کسانوں زمینداروں کا زرعی پانی بند کرنے والوں سے نجات کا دن ثابت ہوگا۔ ان خیالات کااظہارڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے میر صادق عمرانی نے کہاکہ چھ فروری کوروپاشاخ تمبو میں پیپلزپارٹی کا جلسہ تاریخی ثابت ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن