ایشز شکست ‘ انگلش کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی ایشلے برطرف

لندن (آئی این پی)انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی)کی مینز ٹیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ایشلے جائلز کو ایشز  میں انگلینڈ ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے۔انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ایشلے جائلز کی جگہ اینڈریو اسٹراس عارضی طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں گے  جبکہ جائلز کے  مستقل متبادل کی تلاش شروع  کردی گئی ہے۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٹام ہیریسن کاکہنا ہے کہ گزشتہ تین سالوں میں انگلینڈ مینز کرکٹ میں ایشلے جائلز کے عزم اور تعاون کے لییان کے بے حد مشکور ہیں۔دوسری جانب ایشلے جائلز نے کرکٹ بورڈ کیتمام عملے اور کھلاڑیوں کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کچھ سال ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ رہے ہیں اور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہم مشکل ترین حالات میں جو کچھ فراہم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس سے بلاشبہ انگلینڈ اور ویلز میں کھیل کا مستقبل محفوظ ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ جائلز کے تین سالہ دور میں انگلینڈ مینز ٹیم نے 50اوور کا ورلڈ کپ جیتا جبکہ اس وقت انگلش ٹیم  دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم ہے۔ انگلینڈ کو 2021-22کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-0سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...