گکھڑ منڈی (نامہ نگار )وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی پر تنقید کر کے کم ظرفی اور چھوٹے پن کا مظاہرہ کیا ہے سید یوسف رضا گیلانی ایک اصول پسند اور باوقار سنیئر سیاستدان ہیں جن کی وفاداری اور جمہوریت کے ساتھ کمٹمنٹ کسی بھی شک و شبہ سے بالا تر ہے شاہ محمود قریشی کو ان پر ہرزہ سرائی سے قبل اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے سیکرٹری انفارمیشن ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ بنایا مگر انہوں نے اپنے ہی محسنوں سے غداری کی وہ سید یوسف رضا گیلانی کی کابینہ کے ممبر رہے ہیں کم از کم انہیں اس چیز کا خیال ہی کرنا چاہیئے تھا انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، گیلانی سے حسد کا شکار ہیں چاند پر تھوکنے سے تھوک ہمیشہ اپنے ہی منہ پر گرتا ہے انہوں نے کہا کہ مفادات کی خاطر سیاسی وفاداریاں بدلنے والے شاہ محمود قریشی کا مسقبل تاریک ہے۔
شاہ محمود قریشی نے گیلانی پر تنقید کر کے کم ظرفی کا مظاہرہ کیا: ڈاکٹر شیر محمد
Feb 04, 2022