اسلام آباد(نا مہ نگار)اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تہنیتی پیغامات میں نیشنل پریس کلب کے نو منتخب صدر انور رضا، سئنیر نائب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری جنرل خلیل احمد راجہ،سیکرٹری فنانس محترمہ نیئر علی اور دیگر نو منتخب عہدیدارا ن کو مبارکباد دیتے ہوے کہا کہ ان کا انتخاب صحافی برادری کا ان پر اعتماد کی غمازی کرتا ہے۔
نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد
Feb 04, 2022