ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کاوفاقی وزیر علی زیدی کے والد کے انتقال پر تعزیت

کراچی(نیوز رپورٹر) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے اراکین رابطہ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء ووفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ سید علی حیدر زیدی کے والد سید سجاد حیدر زیدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سید علی حیدر زیدی کے لئے یہ ایک بہت مشکل گھڑی ہے اور ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اراکین رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائیں اور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ کرے اور تمام سوگوار لوحقین کو صبر جمیل عطا کرے(آمین)۔

ای پیپر دی نیشن