کراچی(نیوز رپورٹر) سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ باغات نے عسکری امیوزمنٹ پارک کا مکمل کنٹرول سنبھال کر نام تبدیل کردیا۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ باغات آج سے عسکری پارک کا کنٹرول سنبھالا اور پارک کا نام عسکری امیوزمنٹ سے تبدیل کرکے کے ایم سی امیوزمنٹ کردیا۔ کے ایم سی محکمہ باغات کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ 17 سے زائد ایکڑ رقبے پر مشتمل پارک کا شادی ہال مسمار کیا جا رہا ہے جبکہ احاطے میں قائم 38 دکانوں بھی موجود ہیں جنہیں قانونی وجوہات کے باعث مسمار نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ پارک تحویل میں لینے کے بعد انٹری فیس ختم کر دی جائے گی جس کے بعد عوام کا داخلہ مفت ہوجائے گا۔
بلدیہ عظمی کراچی محکمہ باغات نے عسکری امیوزمنٹ پارک کا کنٹرول سنبھاللیا
Feb 04, 2022