پڈعیدن (نامہ نگار) واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین پڈعیدن کی جانب سے واپڈا کی مجوزہ نجکاری‘ معاہدوں کی پاسداری پر نا اترنے اور مطالبات کے حق میں یونین چئیرمین محمد یونس راجپر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ چئیر مین محمد یونس راجپر نے قومی اداروں کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کرینگے۔اگر واپڈا کی نجکاری اور معاہدوں کی پاسداری نہیں کی گئی تو دمادم مست قلندر ہوگا اور بجلی بند کردینگے جسکی ذمہ داری وفاق پر ہوگی۔مظاہرین سے ،اعجاز سومرو ، اسلم شر ،شاہد آرائیں ،خالد سیف اللہ تنیو، طالب حسین منگریو،حفیظ آرائیں ،ذوالفقار سولنگی،عقیل خانزادہ دیگر نے سیپکو سب ڈویژن آفس پڈعیدن کے سامنے احتجاج کیا اور مطالبات کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ انہوں نے مزید کہاکہ واپڈا کی امکانی نجکاری ، ملازمین کی جبری تبادلے،ملازمین کو شوکاز کو کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے، مزید کہاکہ سیپکو ملازمین کی تنخواہوں میں اعلان کے باوجود دو سال سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے جو کے واپڈا ملازمین سے ظلم و زیادتی ہے انہوں نے ٹرانسفارمر سمیت دیگر میٹریل کی کمی ،بکیٹ گاڑی نہیں ہے جس کے باعث مینٹینس میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے واپڈا ملازمین کے تمام مطالبات پورے کئے جائیں بصورت دیگر سخت احتجاجی تحریک چلائی جائیگی۔