گوادر (نامہ نگار) گوادر‘ سیکریٹری ایجوکیشن بلوچستان عبدالروف بلوچ گوادر گرائمر اسکول گوادر کا دورہ کیا۔ انہوں نے پرائمری اور سیکنڈری سیکشنز کے مختلف کلاسز کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے طلبا سے سوالات بھی پوچھے، اسباق پڑھوائے اور جماعت نہم اور دہم کے طلبا کے سائنس کے مضامین کے مختلف زیر مطالعہ عنوانات پر پریزنٹیشن بھی دیکھے۔اسموقع پر ڈی ای او گوادر عزیزالرحمن، ڈپٹی ڈی ای او ویاب مجید محکمہ تعلیم کے افسران زاہد بلوچ اور علی اکبر بھی انکے ہمراہ تھے۔ سیکریٹری تعلیم نے اسکول کے درس و تدریس کی تعریف کی اور اسکول کے تین طالب علموں سارہ اکبر، حیدر علی غلام محمد اور سدرہ پرویز کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا۔
دورہ