وہاڑی(نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین ایم سرور چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں کرپشن بڑھنے کے حوالے سے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پوری قوم کے منہ پر طمانچہ ہے اور حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہے موجودہ حکومت کرپشن کے خاتمہ اور کرپٹ لوگوں کے احتساب کے نعرے پر اقتدار میں آئی تھی لیکن دونوں وعدوں میں ناکام ہو گئی کرپٹ لوگوںکو مؤثر احتساب نہ ہونے سے نئے نئے لیٹرے پیدا ہو رہے ہیں۔