لاہور (نوائے وقت رپورٹ) افغان طالبان کے ترجمان ذبیح للہ مجاہد کا کہنا ہے کہ طالبان جنگجوؤں کو تفریحی پارکوں میں اسلحہ ساتھ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل سے جاری بیان میں ترجمان کا کہنا تھاکہ تفریحی پارکوں میں فوجی یونیفارم اور فوجی گاڑیاں لے جانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبان جنگجو پارکوں کے تمام اصول قوانین پر عمل کرنے کے پابند ہوں گے۔خیال رہے کہ افغانستان پر قبضہ کے بعد طالبان جنگجو پارکوں اور تفریحی مقامات پر تفریح کرتے نظر آئے تھے۔