ملتان(خبر نگار خصوصی )پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 01فروری2022تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 74لاکھ 20ہزار917گانٹھ کپاس آئی۔01فروری2021تک 55 لاکھ 71ہز ار 666گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18لاکھ 49ہزار251گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زائدآئی ہے۔ اضافے کی شرح 33.19فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 39لاکھ 8ہزار686گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل34لاکھ36ہزار731گانٹھ کپاس سے 4لاکھ71ہزار955گانٹھ زائدہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح13.73فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 35لاکھ 12 ہزار 231گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 21لا کھ 34ہزار935گا نٹھ کپاس سے 13لاکھ 77ہزار296گانٹھ زائد ہے۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 64.51د رہی۔ 01فروری 2022تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے74 لاکھ10ہزار296گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 33جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز نے رواں سیزن میں 16ہزارگانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 72لاکھ 33ہزار312گانٹھ روئی خرید کی ہے۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (TCP) نے کاٹن سیزن 2021-22میں خریداری نہیں کی ہے۔
پی سی جی اے