لاہور(یواین پی)پاکستان فلم انڈسٹری کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان اداکارہ زویا ناصر کے والد ناصر ادیب کی شاگردہ بن گئیں۔اداکارہ زویا ناصر نے بتایا کہ ماہرہ میرے والد سے پنجابی کی کلاسز لے رہی ہیں۔زویا نے یہ بتایا کہ ’ابو جان مُکھو (ماہرہ) کی پنجابی سمجھنے میں مدد کر رہے ہیں۔زویا ناصر کے مطابق ماہرہ ’لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ڈبنگ کیلئے ناصر ادیب سے پنجابی سیکھ رہی ہیں۔