بھکر(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر حامد محمود ملہی نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا بنیادی مقصد ضلع کی چاروں تحصیلوں کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملکی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ہمارے ضلع کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالامال اور کسی بھی طرح ملک کے دیگر بڑے شہروں کے نوجوانوں سے کم نہیں ہیں۔سرکاری پلیٹ فارم پر علاقائی ثقافت کو روشناس کرانے کے لیے یہ پروگرام نوجوان نسل کیلئے حکومت پنجاب کا بہت بڑا تحفہ ہے۔آج سینکڑوں کی تعداد میں بچے اور بچیاں اس پروگرام میں شریک ہوئے اور مختلف کیٹگریز میں اپنے فن کا عملی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ جاب بیورو کے انچارج عدنان جمیل کے علاوہ دیگر سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا : حامد محمود
Feb 04, 2022