جمیل الرحمن کی تعیناتی سے کھاد  بحران کا خاتمہ ہوگا: عامر لنگاہ 

اللہ آباد(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت جمیل الرحمن کی تعیناتی سے کسانوں کے مسائل حل اورکھاد بحران کا خاتمہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہارفیلڈ اسسٹنٹ زراعت محمد عامر خان لنگاہ نے کیا۔ جمیل الرحمٰن انتہائی فرض شناس اور کسان دوست آفیسر ہیں۔کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔اور خاص طور پر موجودہ کھاد بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔اس موقع پر محمد ظفر محمود محمد امتیاز محمد عمران محمد فرحان خان سمیت دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن