کاشتکار باقاعدگی سے اپنی فصل  گندم کا معائنہ کریں: ترجمان

ملتان( خبر نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ گندم کی فصل کو دوسرا پانی بوائی کے 80 تا90 دن بعد یعنی گوبھ کے وقت لگائیں۔ کاشتکار گندم کی فصل پر کنگی کاحملہ پر نظر رکھیں۔کنگی کا مرض پھپھوندی کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے۔زرد کنگی کا حملہ پتّوں پر ہوتا ہے اور انتہائی شدید حملہ کی صورت میں سٹّے بھی متاثر ہوتے ہیں۔پودے کے پتوں پر زرد رنگ کے چھوٹے چھوٹے دھبے متوازی قطاروں میں پوڈر کی صورت پائے جاتے ہیں۔ کنگی کا حملہ سب سے پہلے کھیت میں ٹکڑیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے اور پھر پورے کھیت میں پھیل جاتی ہے لہذٰا کاشتکار باقاعدگی سے اپنی فصل کا معائنہ کریں اور کنگی کا حملہ ظاہر ہوتے ہی مناسب پھپھوندی کْش زہر وں کا  محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورہ سے سپرے کریں۔سست تیلے کے مربوط انسداد کیلئے کاشتکار اپنی فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن