سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کے میسنجر میں میسج کا سکرین شاٹ لینے کے کی اطلاع دینے والے فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔فیس بک کی مرکزی کمپنی میٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق موبائل میسنجر ایپ میں ایک نئی تبدیلی کی جارہی ہے جس کے بعد کوئی بھی میسج کا سکرین شاٹ لے گا تو میسج بھیجنے والے کو خودکار میسج موصول ہوگا، جس میں سکرین شاٹ بنانے والے کی تفصیل موجود ہوگی۔میٹا کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کو پیغامات کو پہلے زیادہ محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا جارہا ہے.