پہلے مرحلے میں غیرممالک میں پھنسے باشندوں کے لیے قرنطینہ پابندی ختم کی جائے گی‘کیوی وزیراعظم
نیوز لینڈ اس مہینے کے دوران اپنی سرحدیں بتدریج کھولنے کا سلسلہ شروع کر دے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کیا۔ تاہم مکمل طور پر سرحدیں کھولنے اور پابندیاں ختم کرنے کا عمل اکتوبر سے پہلے مکمل نہیں ہو گا۔کورونا کے پھیلا ﺅسے بچنے کے لیے نیوزی لینڈ نے دنیا بھر میں سخت ترین سرحدی بندشوں میں سے ایک کا اطلاق کر رکھا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے پانچ مرحلوں میں پابندیاں ختم کرنے کے منصوبے کا بتایا۔ پہلے مرحلے میں نیوزی لینڈ کے ایسے باشندوں کے لیے ہوٹل قرنطینہ کی پابندی ختم کی جائے گی جو غیر ممالک میں پھنسے ہیں۔ جبکہ آخری مرحلے میں دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی جائے گی جو اکتوبر میں جا کر مکمل ہو گا۔