صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکا سرطان کے عالمی دن کے موقع پرپیغام

Feb 04, 2022 | 15:30

ویب ڈیسک

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے سرطان کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہاہے کہ سرطان عالمی سطح پر تیزی سے پھیلنے والا مرض ہے۔دنیامیں ہرسال 1کروڑافرادکینسرکی وجہ سے موت کاشکارہوجاتے ہیں۔حکومت صوبہ میں کینسرکی شرح کم کرنے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ صحت مندزندگی گزارنے کیلئے ہمیں صحت مندلائف سٹائل اپناناچاہئے۔صحت مندزندگی گزارنے کیلئے متوازن غذاکھانا،سیراور ورزش کومعمول بنانا،تمباکونوشی کوترک کرنا،موٹاپے اور وزن نہ بڑھنے دینااورتابکاری شعاعوں اور فضائی آلودگی سے بچاؤ واحدحل ہیں۔سرطان کی علامات میں جسم کے کسی حصے میں رسولی کا بننا،مسلسل وزن میں کمی،منہ میں السریانہ ٹھیک ہونے والے چھالوں کا بننااور غیرمعمولی جسمانی رطوبات کااخراج شامل ہیں۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ویل ویمن کلینکس قائم کئے جارہے ہیں۔کینسرکی جلدتشخیص کے ذریعے بیماری کا علاج ممکن ہے۔کینسرسمیت کسی بھی بیماری یااس کے علاج کی معلومات حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت پنجاب کی ہیلپ لائن 1033پررابطہ کریں۔

مزیدخبریں