فاصلہ برقرار رکھنے سے انفیکشن کا خطرہ کم رکھنے میں مدد ملتی ہے،ماہرین 

ماسک کے باوجود50سینٹی میٹر کے اندر اومی کرون لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، تحقیق

ماہرین صحت نے کہاہے کہ ماسک کے باوجود 50 سینٹی میٹر کے فاصلے کے اندر اومی کرون انفیکشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہرین کی جانب سے ایک سپر کمپیوٹر سے کیے گئے سیمولیشن سے پتا چلا ہے کہ ماسک پہننے کی صورت میں بھی لوگ 50 سینٹی میٹر کے اندر کے فاصلے پر ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں تو کورونا وائرس کی متغیر قِسم اومی کرون سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔تحقیقی ادارے رِکین کے سائنسدانوں اور دیگر کی ایک ٹیم نے فوگاکو کمپیوٹر استعمال کرکے کورونا وائرس کے چھوٹے چھوٹے قطروں کے پھیلا پر سیمولیش کیا۔گزشتہ کلسٹر انفیکشنز کے واقعات کی بنیاد پر بنایا گیا یہ خاکہ اس قیاس پر تھا کہ متغیر قِسم اومی کرون، متغیر قِسم ڈیلٹا کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ متعدی ہے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ متغیر قسم اومی کرون سے متاثرہ ماسک پہنے شخص سے 15 منٹ کی گفتگو کے دوران جب لوگ ایک میٹر یا اس سے زیادہ دور تھے تو انفیکشن کی اوسط شرح تقریبا صفر تھی۔لیکن جب وہ ایک دوسرے سے 50 سینٹی میٹر کے فاصلے پر آئے تو شرح تقریبا 14 فیصد بڑھی اور جب وائرس سے متاثرہ شخص نے ماسک نہیں پہنا ہو تو انفیکشن کی یہ شرح ایک میٹر کے فاصلے کے اندر تقریبا 60 فیصد بڑھ گئی اور 50 سینٹی میٹر کے اندر لگ بھگ 100 فیصد بڑھ گئی۔تحقیق کاروں نے دریافت کیا کہ فاصلہ برقرار رکھنے سے انفیکشن کا خطرہ کم رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن