بھارت، تجاوزات ختم کرانے کی کوشش پولیس کو مہنگی پڑگئی

مظاہرین کاپولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پر شدید پتھراو ،9 اہلکار زخمی 

بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں سرکاری زمین سے تجاوزات ختم کرانے کی کوشش پولیس اور انتظامیہ کو مہنگی پڑگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی سربراہی میں پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم ضلع اوجین کے علاقے میں پہنچی تو علاقہ مکینوں کو غصہ آگیا۔مظاہرین نے پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم پر شدید پتھراو کیا جس سے 9 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ پولیس کی گاڑی اور بلڈوزر کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مظاہرین کے پتھراو سے بچنے کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹ سنجے ساہو کو دوسری پولیس گاڑی میں بٹھا کر علاقے سے نکالا گیا۔

ای پیپر دی نیشن