ہانگ کانگ اور چینی مین لینڈکے درمیان معمول کا سفر 6 فروری سے مکمل طور پر دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی حکومت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ان انتظامات میں یومیہ مقررہ تعداد کی حد ختم کرنے کے ساتھ تمام بانڈری کنٹرول پوائنٹس کھول دیے جائیں گے، پری ڈیپارچر نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی شرط ختم اور کراس بانڈری طلبا کے لیے منظم انداز میں فیس ٹو فیس کلاسز دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ انتظامات مرکزی حکومت، گوانگ ڈونگ کی صوبائی حکومت اور شینژین میونسپل حکومت کے ساتھ مشاورت اور ہم آہنگی کے بعد اٹھائے گئے ہیں۔