کراچی: تیز بارش‘ متعدد علاقے زیرآب‘ اسمبلی‘ گورنر ہاؤس کے اطراف بھی پانی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے بیشتر علاقوں میں تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے۔ نکاسی آب کے مسائل پیدا ہو گئے۔ سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کے مسائل پیدا ہو گئے جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ شہر کے مرکزی حصے میں صورتحال زیادہ خراب ہوئی۔ پانی جمع ہونے سے کئی گاڑیاں خراب ہوئیں۔ شارع فیصل‘ ڈیفنس‘ شاہراہ پاکستان‘ سندھ اسمبلی ‘ گورنر ہاؤس کے اطراف میں پانی جمع ہو گیا۔ بارش کا پانی جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ کے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو گیا۔ سول ہسپتال کے میڈیکل وارڈ میں بھی بارشی پانی داخل ہو گیا۔ ناظم آباد‘ گلشن اقبال‘ ڈرگ روڈ‘ آئی آئی چندریگر میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک معطل ہو گئی۔ سڑکوں پر ایک سے ڈیڑھ فٹ پانی کھڑا ہو گیا۔ سرکاری مشینری کہیں نظر نہیں آئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...