لاہور (این این آئی) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے انسداد بجلی چوری مہم کو مزید موثر بنانے کے لیے ریجن بھر میں رات کے وقت بھی آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ترجمان لیسکو کے مطابق مہم کا مقصد انسداد بجلی چوری اور ریکوری مہم کو مزید موثر بنانا ہے۔ رات کے وقت کیے جانے والے آپریشنز میں لیسکو کی خصوصی ٹیمیں لیسکو کی سپلائی لائنوں اور میٹرز کی چیکنگ کرتی ہیں۔ گزشتہ رات اوکاڑہ سرکل کی چیکنگ اینڈ سکینگ ٹیمیں رات بھر متحرک رہیں اور اوکاڑہ کے شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی چوروں اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ لاہور میں شاہ پور سب ڈویژن، ڈھولنوال سب ڈویژن اور امین پارک کے علاقوں میں بھی خصوصی آپریشنز کیے گئے جس میں متعدد بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا۔
لیسکو ریجن: متعدد بجلی چور گرفتار، رات کو بھی دیہی علاقوں میں کارروائیاں
Feb 04, 2024